سبطین خان دوبارہ پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے

7 Jan, 2020 | 12:43 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) تحریک انصاف کےرہنما سبطین خان دوبارہ پنجاب کا بینہ کا حصہ بن گئے، انہوں نے ایک بار پھر صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا۔

کرپشن کے مبینہ الزامات میں نیب کی حراست میں رہنے والے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سبطین خان کی  پنجاب کابینہ میں دوبارہ انٹری، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاؤس میں  سبطین خان  سے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف لے لیا،تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق سبطین خان کو انکی سابقہ جنگلات کی وزارت دیئےجانے کا امکان ہے، سبطین خان نے وزارت نیب مقدمات کے باعث واپس دی تھی۔

واضح  رہے کہ گزشتہ سال 14 جون کو نیب لاہور نے سبطین خان کو غیر قانونی ٹھیکوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا، وہ میانوالی پی پی4 88  سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور پھر وزیر جنگلات وجنگلی حیات بنے۔

مزیدخبریں