(راﺅ دلشاد) ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے خزانے کا منہ کھول دیا، پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ایک ارب 58 کروڑ 50 لاکھ مالیت کی 369 ترقیاتی سکیمیں مکمل ہوں گی۔
چیف سیکرٹری کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ارکان اسمبلی کی سکیموں کی حتمی منظوری دے دی گئی، اب میونسپل سروسزپروگرام کے پہلے فیزکی تکمیل کے لئے ایک ارب 58 کروڑ سے 369 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز اخبار میں شائع کرنے کیلئے ارسال کردیئے گئے۔
این اے123 کی یونین کونسلز میں 4 کروڑ 28 لاکھ کی 22، این اے 124 میں ایک کروڑ 79 لاکھ کی 15، این اے 128 میں 4 کروڑ 28 لاکھ کی 4، این اے 129 میں کروڑ لاکھ کی11، این اے 130 میں 4 کروڑ24 لاکھ سے 29 اسکیموں، این اے 132 میں چار کروڑ 28 لاکھ مالیت سے 15 ترقیاتی سکیمیں، این اے133 میں3 کروڑ90 لاکھ کی 23، این اے 134 میں 8 کروڑ کی 4 سکیمیں مکمل ہوںگی۔
علاوہ ازیں پی پی 144 کی یونین کونسلزمیں 3 کروڑ کی 13، پی پی 145 میں تین کروڑ کی 11، پی پی 146 میں 3 کروڑ کی 22، پی پی 147 میں 3 کروڑ کی 14، پی پی 148 میں 3 کروڑ کی 21، پی پی 151 میں 2 کروڑ کی 7، پی پی 154 میں 3 کروڑ کی 3، پی پی155 میں 3 کروڑ کی 5، پی پی 156 میں3 کروڑ کی 7، پی پی157 میں 3 کروڑ کی 16، پی پی 158 میں 3 کروڑ مالیت کی 15، پی پی 159 میں 3 کروڑ کی 10، پی پی 160 میں 3 کروڑ کی 11، پی پی 163 میں 3 کروڑ کی 7 ، پی پی 164 میں 3 کروڑ کی 14، پی پی 165 میں 3 کروڑ کی14، پی پی 166 میں 3 کروڑ کی 9، پی پی167 میں ایک کروڑ 50 لاکھ کی 6، پی پی 168 میں 3 کروڑ کی 11، پی پی 169 میں 3 کروڑ کی 17، پی پی 170 میں 3 کروڑ کی 2 اور پی پی 172 میں تین کروڑ کی 3 ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔
حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری تو دے دی لیکن پایہ تکمیل کو پہنچنے کے کیلئے ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔