ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورکی12 کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو شوکاز نوٹس جاری

لاہورکی12 کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر کی 12 کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ، ایف بی آر نے بروقت گوشوارے اور ودہولڈنگ سٹیٹمینٹس جمع نہ کرانے پر شہرکی12 کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو جرمانہ عائد کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

ایف بی آر نےبروقت گوشوارے جمع نہ کرانے پرملٹری اکاؤنٹس سوسائٹی، اولمپئن کوآپریٹیو سوسائٹی، این ایف سی کوآپریٹیو اور پی ایس آئی سی ایمپلائز کوآپریٹیو سوسائٹی کو جرمانہ عائد کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ ایف بی آر نے دی پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹیو سوسائٹی، پی سی ایس آئی آر سٹاف اورکنگ ایڈورڈ کوآپریٹیو سوسائٹی کو جرمانہ عائد کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹیو سوسائٹی، ابدالینزکوآپریٹیو، اقبال ایونیو سوسائٹی کو بھی جرمانہ عائد کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کیےگئے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق تمام کوآپریٹیو سوسائٹیز ہرماہ ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع کرانے کی پابند ہیں۔ بروقت گوشوارے اور ودہولڈنگ سٹیٹمنٹس جمع نہ کرانے والی کوآپریٹیو سوسائٹیز کو جرمانہ عائد کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کیےگئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer