حکومت پنجاب کاایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

7 Jan, 2019 | 04:04 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سابق وزیر ہیلتھ ڈاکٹر طاہر علی جاوید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نےایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی جی ریسکیو سروس 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے سابق وزیر ہیلتھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جو ایئر ایمبولینس سروس کے خدوخال کا جائزہ لے رہی ہے۔

 ریسکیو ایئر سروس کو 1122 میں شامل کرنے یا وزیر اعلیٰ کی ایویشن سیل کا حصہ بنا نے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں