ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیرمملکت اوورسیزپاکستان عبدالرحمان کانجوسے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیرمملکت اوورسیزپاکستان عبدالرحمان کانجوسے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےوزیرمملکت برائےاوورسیزپاکستانیزعبدالرحمان کانجو کی ملاقات، وزیر اعلیٰ نےکہاکہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئےموثر کردار ادا کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سےوزیرمملکت برائےاوورسیزپاکستانیزعبدالرحمان کانجونے ملاقات کی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صوبےکی تیزرفتارترقی کیلئےجامع پروگرام پرعمل پیراہیں۔ تمام ترقیاتی منصوبےتیزی سےمکمل کئےجارہےہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئےاربوں روپےمختص کئے، دانش سکول اورموبائل ہیلتھ یونٹس جیسےبڑےمنصوبےمکمل کئے جاچکے ہیں۔ اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل حل کیلئےٹھوس اقدامات کئےگئےہیں۔

انکامزید کہناتھاکہ اوورسیزپاکستانیزکمیشن پنجاب کےتوسط سےاوورسیزپاکستانیوں کوریلیف ملاہے۔ اس موقع پر وزیرمملکت برائےاوورسیزپاکستانیزعبدالرحمان کانجو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےجنوبی پنجاب کی ترقی کیلئےبےمثال اقدامات کئے۔ وہ ترقیاتی وفلاحی کاموں کی وجہ سےعوام کےدلوں میں بستےہیں۔