جرمن شیفرڈ ڈاگ کلب آف پاکستان اور کینل کلب کےاشتراک سے ڈاگ شو منعقد

7 Jan, 2018 | 10:17 PM

نادیہ مرزا: جرمن شیفرڈ ڈاگ کلب آف پاکستان اور کینل کلب کے اشترک سے رگبی سٹیڈیم ڈیفنس میں ایک روزہ ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا، بیرون ملک سے آئے ہنس پیٹر رئیکر نے جج کے فرائض سرانجام دئیے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن شیفرڈ کے شوقین لوگوں کے لیئے جرمن شیفرڈ ڈاگ کلب آف پاکستان اور کینل کلب آف پاکستان کے اشترک سے رگبی سٹیڈیم میں ایک روزہ ڈاگ شو کا انعقاد کرایا گیا۔ کینل کلب آف پاکستان کے ممبران نے اپنے اپنے جرمن شیفرڈ کے ساتھ شرکت کی۔

ڈاگ شو میں جرمن شیفرڈ کی مختلف اقسام نے واک کی ۔ جن میں پاپی کلاس، آڈلٹ کلاس اور اوپن کلاس مقابلے میں جرمن شیفرڈس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔۔ تقریب میں بیرون ملک سے آئے ہوئے ہنس پیٹررئیکر نے جج کے فرائض انجام دیئے۔ ججز کی جانب سے بہترین قد اور واک کرنے والے ڈاگس کے مالکان کو انعامات سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں