اسلام پورہ: گھر میں لگنے والی آگ نے 8 سالہ بچی کی جان لے لی

7 Jan, 2018 | 09:49 PM

عابد چوہدری: اسلام پورہ ایک گھر میں آگ لگنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ آتشزدگی سے متوفیہ کا چچا بھی بری طرح سے جھلس گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے دی۔

اسلام پورہ کے علاقہ اکرم پارک میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں محنت کش احمد علی کی بیٹی 8 سالہ انعم نے چولہے کو آگ لگائی جو قریب پڑے فوم کو بھی لگ گئی۔ آگ ایسی پھیلی کہ پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس سے انعم بری طرح جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ بچی کا چچا شان محمد بھی بھتیجی کو بچاتے ہوئے بری طرح جھلس گیا ۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ تنگ گلیوں اور پسماندہ علاقے کے باعث امدادی ٹیمیں بروقت نہ پہنچیں۔اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ تو بجھا لی لیکن معصوم انعم جان کی بازی ہار گئی۔متوفیہ انعم 5 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھی۔ جسکی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مزید دیکھئے:


مزیدخبریں