جھوٹوں کی حکومت سے کوئی توقع نہیں: خرم نواز گنڈا پور

7 Jan, 2018 | 07:53 PM

حیدررضا: عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پورنےاپنے بیان میں کہاکہ جھوٹوں کی حکومت سے کوئی توقع نہیں، کل اجلاس کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق خرم نوازگنڈاپور نے کہا کہ ساڑھے3سال بعد بھی شہدا کے لواحقین کوانصاف نہیں ملا، سانحہ ماڈل ٹاون پر حکمرانوں نے جورپورٹ بھی سامنے لیکرآئے وہ بھی مکمل نہیں۔

خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت جھوٹوں کی ہے ان سے ہمیں کوئی توقع نہیں لیکن قانونی، اخلاقی اور سیاسی تقاضے پورے کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی پنجاب اور وزیرقانون استعفی دیں اور قانون کے کٹہرے میں آئیں۔ احتجاج ہمارا حق ہے فیصلہ اجلاس میں کریں گے۔

مزیدخبریں