میاں نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کا ٹیلی فونک رابطہ

7 Jan, 2018 | 07:32 PM

طاہر جمیل: صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کا ٹیلی فونک رابطہ، تحریک عدم اعتماد اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن رکونے کی سازش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان نثا اللہ زہری نے رابطہ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے میاں محمد نواز شریف کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ثنا اللہ زہری نے سابق وزیراعظم کو ناراض اراکین اسمبلی کے نام اور وجوہات بھی بتائیں۔

 ذرائع کے مطابق ثنا اللہ زہری نے مرکزی قائدین سے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے مدد مانگی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ سینٹ کے الیکشن کو رکوانے کی سازش کی جارہی ہے۔ جمہوری دورہ حکومت میں قوم کوئی غیرجمہوری اقدامات تسلیم نہیں کرے گی ۔

مزیدخبریں