(سٹی42) تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ڈاکو شہری سے موبائل، موٹر سائیکل، 30 ہزار نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ ڈاکو شہری سے موبائل فون، موٹر سائیکل، 30 ہزار نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس تاحال کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔