ارسلان حیدر: جلو پارک میں 30 سالہ قدیم فُٹبال گراؤنڈ کی مسماری کیخلاف کھلاڑیوں کا احتجاج۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ شمالی لاہور میں صرف ایک گراؤنڈ ہے اور یہ بھی حکومت کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔
تفصیلات کے مطابق جلو پارک میں 30 سالہ قدیم فُٹبال گراؤنڈ میں محکمہ جنگلات نے مسماری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مٹی کے بڑے بڑے ڈھیر لگا دئیے گئے جس پر مقامی کھلاڑیوں نے شدید احتجاج کیا۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقوں سےکھیلنے آتے ہیں اور یہاں ٹورنامنٹس بھی کرائے جاتے ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ پاکستان میں فُٹبال کھیل پہلے سے ہی زوال کاشکار ہے۔ حکومت کا یہ عمل کھیل پر بم گرانے کے مترادف ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے مسماری روکنے کی اپیل کرتے ہوئے دھمکی دی کہ گراؤنڈ ختم کرنے کا عمل نہ روکا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔