ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میئرلاہور کا پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

میئرلاہور کا پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راؤدلشادحسین):میئرلاہورکرنل ریٹائرڈمبشر جاویدنےزیر تعمیر پبلک ٹائلٹس اور موٹرسائیکل پارکنگ پلازہ کی سائٹ کادورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹائلٹس کی تعمیر ایک ماہ میں مکمل ہوجائے گی ۔ میئرلاہور نےپارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لئےقانونی جنگ لڑنے اعلان کردیا۔

ریگل چوک میں میئرلاہور کرنل ریٹائرڈمبشرجاویدنےزیر تعمیرپبلک ٹائلٹس کے تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتےہوئے میئر لاہور کا کہنا تھا کہ ریگل چوک پر اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک ٹائلٹس کی تعمیر ایک ماہ مکمل ہوجائے گی۔ پبلک ٹائلٹس کی تعمیر سےریگل چوک کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔

بعدازاں میئرلاہور نےمیٹروپولیٹن کارپوریشن کےپہلے میگاپروجیکٹ موٹرسائیکل پارکنگ پلازہ کی سائٹ کادورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لیے وسائل ہیں موجود ہیں۔لیکوڈیشن بورڈ کی اراضی کی ادائیگی سے قبل ہی کچھ لوگ عدالت چلے گئے۔ موٹر سائیکل پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے لیے قانونی جنگ لڑیں گےہال روڈاورمال روڈ کےسنگم پرپنجاب لیکوڈیشن بورڈکی تین کنال بارہ مرلہ اراضی پرچھےمنزلہ موٹر سائیکل پارکنگ پلازہ کی تعمیرکےلئے 60 کروڑمختص کیےجاچکے ہیں۔پلازہ کی تعمیر میں سابق مالکان کی رٹ پٹیشن آڑے آچکی ہے۔

مزید دیکھئے: