ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آل پارٹیزکانفرنس کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، بڑا فیصلہ متوقع

آل پارٹیزکانفرنس کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، بڑا فیصلہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: سانحہ ماڈل ٹاؤن پرشہبازشریف اور راناثنااللہ کےاستعفےکامعاملہ، آل پارٹیزکانفرنس کی7جنوری کی ڈیڈلائن کا آج آخری روز، آل پارٹیزکانفرنس کی سٹیئرنگ کمیٹی نےاجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس میں احتجاج اور قانونی پہلوؤں پرغورکیاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاون شہدا کے اہلخانہ اور گرفتار ہونے والے کارکنان سے ملاقات میں مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق آج کی مشاورتی ملاقات میں حتمی فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی.

ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ کل سٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس میں ہوگا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں احتجاج اور قانونی پہلوؤں پرغورکیاجائیگا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران شیخ رشید، قمر زمان کائرہ، لیاقت بلوچ، سردار عتیق اور حامد رضاء شرکت کریں گے۔