ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی شادمان اتوار بازار میں کارروائی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی شادمان اتوار بازار میں کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رمل دلدار: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی شادمان اتوار بازار میں کارروائی، ناقص کوالٹی اور ملاوٹ شدہ دالوں کے سٹالز ہٹا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اچانک شادمان اتوار بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مختلف اشیاء کی چیکنگ کی گئی۔ ملاوٹ شدہ، ناقص معیار کی دالوں اور ناقص مصالحہ جات کو تلف کر دیا گیا۔

نورالامین نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ ناقص اشیاء بیچنے والے فوڈ اتھارٹی کی پکڑ سے بچ نہیں سکتے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ناقص کوالٹی کی دالیں بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔