(راودلشاد) ڈسٹرکٹ ممبر فرخندہ مالک مرحومہ کے چہلم کی مناسبت سےقرآن خوانی و دعا کا اہتمام ، میئرلاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اورصوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق دہلی گیٹ ڈسٹرکٹ ممبر چاچی فرخندہ مرحومہ کے رسم چہلم کی مناسبت سے قرآن خوانی ودعا کا انعقاد کیاگیا.مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیےدعاکی گئی. اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل 32 محمد طارق صابری، حاجی عبدالجلیل، شیخ کبیر تاج، ماجد سہیل، سید شیر علی شاہ، الیاس خان، ملک متعین، رجب علی، مدثر نصیر، عابد حسین، زوہیب علی، شہزاد گلزار، اسحاق سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔