علی اکبر: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملک ریاض حسین نے ملاقات کی، ملاقات میں مریم نواز، چوہدری منیر اور شریف خاندان کے دیگرافراد شریک تھے۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی صدرنوازشریف سے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض حسین نےملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک ریاض حسین کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت بھی دریافت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چند ماہ میں ملک ریاض حسین اورمیاں محمد نواز شریف کے درمیان دوسری ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں مریم نواز شریف، چوہدری منیر اور شریف خاندان کے دیگر افراد شریک تھے۔