(عثمان ظہیر) گلشن راوی بازار انتظامیہ شہریوں کو معیاری سبزیاں فراہم کرنے میں ناکام ،دکاندار شہریوں کو ناقص سبزیاں فروخت کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار بازار میں ٹماٹر ، شلجم اور شملہ مرچ سمیت دیگر سبزیاں ناقص فروخت کی جا رہیں۔بازارمیں آلو 22، پیاز 47، ٹماٹر 36، لہسن چائنہ 105،ادرک چائنہ 105 روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔
شہریوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کوسبزیوں کا معیاراور قیمتیں عوام کی پہنچ میں کرنی چاہیے۔اور ان کا مزید کہنا تھا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے اور کوالٹی کوبہتر بنانے کیلئے پرائس کنڑول کمیٹی کے نمائندے بھی مقرر کیے جانے چاہیے تاکہ لوگوں کوآسانی ہو۔