(سٹی42)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا علما مشائخ کانفرنس سے خطاب، ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،امریکی صدر کا پیغام قابل افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس نبی کی امت ہیں اگر ان کی پیروی کریں تو کبھی ناکام نہ ہوں۔ اہلیان مدینہ نے بھائی چارے کی مثال قائم کی ہے۔ہمیں بھی چاہیے کہ نادرا،یتیموں کے سرپردست شفقت کا ہاتھ رکھیں۔ بھائی چارے،محبت کا پیغام عام کریں۔ امن ،محبت،تحمل ،برداشت ،انصاف فراہم کریں۔
وزیراعلی نے مزید واضح کیا کہ دشمن اور اغیار ہمیں للکار رہے ہیں۔جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کا پیغام قابل افسوس ہے۔لیکن ہمارا ملک کبھی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف نے علما کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ علما سےملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
مزید دیکھیں اس ویڈیو میں۔