ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف

مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اور واضح کردیا کہ اگر ایران کی سلامتی پر حملہ ہوا تو  امریکہ کی سیکورٹی بھی نہیں رہے گی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگانے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سمجھداری اور قابل احترام نہیں ہوں گے۔ 

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا تجربہ ہمیں یہ بتاتا ہے، ایران نے ماضی میں بہت سی رعایتیں دیں مگر امریکا نے ان معاہدوں کو توڑ دیا، ایسی حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو ہم ان کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالیں گے۔ 

 ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایران پر مختلف پابندیاں عائد کردی ہیں جس میں ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔