پنجاب بھر میں صحت کارڈ کا پورٹل بند؛ مریض دربدر

7 Feb, 2025 | 05:47 PM

زاہد چوہدری: لاہور سمیت پنجاب بھر میں صحت کارڈ کا پورٹل بند ہوگیا، مریض پریشان ہوگئے 
پورٹل بند ہونے سے صحت کارڈ پر مریضوں کی رجسٹریشن تعطل سے دوچار ہے ، صحت کارڈ پر علاج کے خواہاں مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ، صحت کارڈ کا آن لائن پورٹل گزشتہ 2 روز سے خرابی کا شکار ہے، صحت کارڈ پورٹل کی بندش دور کرنے میں تاحال کامیابی نہیں مل سکی،سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں سے رجوع کرنے والے مریض پریشان ہیں 

مزیدخبریں