ویب ڈیسک : ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت 3 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی ۔
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت یکدم ایک ہزار 346 روپے بڑھ کر ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 46 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔