فرحت شاہ:جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے, نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل زندہ درگور کی گئی نومولود بچی کو قبر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا.
یہ افسوسناک واقعہ ایک ہفتہ قبل پیش آیا، جب کسی نامعلوم باپ نے بچی کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر کپڑے میں باندھ کر مٹی میں دفن کر دیا تھا.
ریسکیو 1122 کو نامعلوم ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک بچی کو زندہ دفن کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے بچی کو زندہ قبر سے نکال کر اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ہسپتال میں بچی کو نمونیا اور بخار کا سامنا تھا، جس کے بعد اسے پانچ دن تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا۔
قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد بچی کو ایک بے اولاد سرکاری افسر نے گود لے لیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نے اس عمل کی تصدیق کی اور کہا کہ بچی کی زندگی بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔