ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیلٹ پیپرز کی 10 بکس غائب، جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 بیلٹ پیپرز کی 10 بکس غائب، جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہیم صدیقی : جماعت اسلامی نے انتخابات سے قبل دھاندلی و بے ضابطگی کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کو خظ ارسال کردیا۔ 

جماعت اسلامی کے الیکشن سیل کے انچارج راجہ عارف سلطان نے انتخابات سے قبل دھاندلی اور بے ضابطگی کے حوالے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے نام خط جاری کردیا۔ خط میں کہا گیا کہ این اے 238 اور پی ایس 102 کے پولنگ اسٹیشن میں سامان پہنچا تو اس میں سے بیلٹ پیپرز کی 10 بکس غائب نکلیں۔ لسٹ کے مطابق 30 بکس لکھی ہوئی تھیں جبکہ تھیلے پٹھا ہوا تھا اور اندر 20 بکس موجود تھیں۔ ضلع شرقی این اے 238 اور پی ایس 102 پولنگ اسٹیشن نمبر 269 غوثیہ ڈسپنسری کے پریزائڈنگ آفیسر محمد شکور کی جانب سے آراو کو تحریری اطلاع کی گئی۔ 

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں دھاندلی اور بے صابطگی کے مرتکب لوگوں کے خلاف کاروائی کرے۔ انتخابات سے قبل بیلٹ پیپرز کی بکس کا غائب ہوجانا انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔