داتا صاحب کے دربار کی توسیع کے آغاز کی سعادت بھی محسن نقوی نے سمیٹ لی

7 Feb, 2024 | 09:14 PM

This browser does not support the video element.


سٹی42 :   پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے لاہور کے گنجان ترین علاقہ میں واقع مرجعِ خلائق دربار حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش ؒ کمپلیکس کی توسیع کے میگا پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 6.5ارب روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے احاطے میں مبارک توسیعی پروجیکٹ کی باسعادت تعمیرات کا اپنے ہاتھ سے آغاز کیا۔

نماز ہال کی باسعادت توسیع

داتا صاحب کمپلیکس کی توسیع کے میگا پراجیکٹ میں نماز ہال کی توسیع شامل ہے۔ ہال میں مزید ایک ہزار نمازیو ں کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔

لنگر ہال کی تعمیر

ایک ہزار زائرین کے بیک وقت لنگر شریف  تناول کرنے لئے وسیع لنگر ہال تعمیر ہوگا۔ جس میں زائرینگ کے سہولت کے ساتھ بیٹھ کر لنگر تناول کرنے کی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔

خواتین کا  باپردہ ہال اورلنگر ہال

خواتین زائرین کے لئے  الگ باپردہ ہال اور لنگر ایریا میں توسیع کی جائے گی۔

بیسمنٹ میں لنگر سٹور

24گھنٹے کھانے کی فراہمی کے لئے کمپلیکس کی بیسمنٹ میں لنگر سٹور بنے گا۔ بیسمنٹ میں ایڈمن بلاک اورپولیس سٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔

سماع تھیٹر

 محفل سماع میں ہزاروں زائرین کے بیٹھنے کے لئے اوپن ایئرتھیٹرنما کمپلیکس بنایا جائے گا۔ مزار کے چاروں اطراف میں غلا م گردش میں توسیع کی جائے گی، توسیعی  پراجیکٹ میں دربار شریف اور مرقد شریف کا قدیمی حسن برقرار رکھا جائے گا۔ محرابیں،کیلی گرافی اور ماربل مرکزی مزار سے مطابقت رکھ کر بنائے جائیں گے۔

دربار کے سامنے ساڑھے چھ کنال کھلا علاقہ

 مزار کے فرنٹ پر ساڑھے6 کنال اوپن ایریا رکھا جائے گا۔

جامعہ ہجویریہ میں تعمیرات

جامعہ ہجویریہ میں کلاس روم، لائبریری اور ایڈمن آفس بنائے جائیں گے۔مرکزی مزارکی تعمیر کے لئے ایڈمنسٹریٹر داتا دربارتوقیر محمودوٹواور مدینہ فاؤنڈیشن کے اسلم ترین نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

بھاٹی چوک کی بھی ری ماڈلنگ ہو گی، محسن نقوی کا اعلان

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ داتا دربار توسیع پراجیکٹ کے ساتھ بھاٹی چوک کی ری ماڈلنگ او رری ڈیزائننگ بھی کی جائے گی۔بھاٹی چوک سے مزار کی طرف دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مین مزار کی توسیع کا کام مدینہ فاؤنڈیشن خود کرے گی۔

نیا گنبد بنے گا، توسیع پر ساڑھے چھ ارب روپیہ لاگت
حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کی توسیع  کے ضمن میں محسن نقوی کا  داتا کے دیوانےعقیدت مندوں کیلئے تحفہ، مزار کی توسیع کے دوران دلکش اورحسین گنبد  بھی بنے گا ۔ محسن نقوی کہتے ہیں دربار شریف کی توسیع کے مبارک کام کے لئے  22کنال اراضی ایکوائر کرلی ہے۔ آج اس بابرکت کام کا آغاز کرنے کی سعادت بھی محسن نقوی کو ملی۔  این ایل سی اس منصوبہ کو 2سال میں مکمل کرے گا۔ اس مبارک کام پر  ساڑھے چھ ارب روپے لاگت آئے گی۔

سید محسن رضا نقوی نے آج  مرجعِ خلائق داتا دربار کے عالی شان مقام پر توسیعی کام شروع کرنے کا پر شکر گزاری کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، یہ باسعادت کوشش مزید 1000 زائرین کو جگہ دے گی۔ محفل سماع کے لیے کھلی جگہیں اور خواتین کے لیے علیحدہ ہال پیش کرے گی۔

مزیدخبریں