الیکشن کے روز بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

7 Feb, 2024 | 07:35 PM

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے الیکشن کے دن موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کی جانب سے انتخابات کے روز بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا، البتہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ 

آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ بالائی پنجاب میں سرد ہوا ئیں چلنے کا امکان ہے ۔

جمعرات(الیکشن)  کے روزموسم کی  صورتحال:   

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم سرد ہوا ئیں چلنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا، بالائی پنجاب میں صبح کے اوقات میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ تاہم سیالکوٹ ، نارووال، لاہور اورقصور میں چند مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم کراچی اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ اس کے علاوہ کشمیر  میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا۔

مزیدخبریں