ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف الیکشن کمشنر حرکت میں آ گئے، ملک بھر میں الیکشن کی سکیورٹی تھرڈ ڈگری الرٹ، اہلکاروں کی بھی تلاشیاں ہوں گی

Chief Election Commissionar, Sikandar Sultan Raja, Security Highest alert, Third Degree security alert, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان میں الیکشن کو سبوتاژ کرنے کے لئے بم حملوں کے بعد ملک بھر میں الیکشن کی سکیورٹی تھرڈ ڈگری  تک الرٹ کردی گئی ہے۔

ملک بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہونے والے تمام افراد کو مکمل پڑتال اور تلاشی کے بعد  پولنگ سٹیشنوں میں داخل ہونے دیا جائے گا۔

اگر کوئی شخص پولیس یا کسی بھی دوسرے ادارے کے علامتی لباس میں ہوگا تو اسے بھی پولنگ سٹیشن میں جانے کے لئے مکمل تلاشی کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایات

اسلام آباد سے عثمان خان کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں چیف سیکرٹریز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور پولیس کے صوبائی سربراہوں یعنی  چاروں آئی جی صاحبان سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ  کیا اور انہیں الیکشن کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی۔
 چیف الیکشن کمشنر  نے چاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کومکمل کیا جائے تاکہ ووٹرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو سیکیورٹی فراہم کی جاسکے۔

ہر لمحہ الرٹ

چیف الیکشن کمشنر  نےبلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ سینئیر افسروں کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں ایسے حملوں سے بچنے کے لئے انتظامات مکمل رکھے جائین اور سکیورٹی اہلکاروں کو ہر پل الرٹ رکھا جائے۔ 

اسلام آباد میں الیکشن کی سکیورٹی انتہائی سخت

اسلام آباد سے فرزانہ صدیق کے مطابق پولیس کے 2000 سے زائد مستعد اہلکار سرکاری اور غیر سرکار ی گاڑیوں میں گشت کریں گے جن کی شناخت کے لئے ان کی گاڑیوں پر پاکستان کے پرچم آویزاں کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس اور دیگر اداروں کی گاڑیوں پر بھی پاکستان کے پرچم آویزاں کئے گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ میں ایمبولینس، آگ بجھانے والی گاڑیاں اور دیگر ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو ترجیح دی جائے۔  کل پولنگ ڈے پر سڑکوں پر سفر کرتے ہوئے شہریوں کی جانوں کی حفاظت کے لئےممکنہ تلاشی اورسخت پڑتال کے عمل کی وجہ سے اضافی وقت رکھ کر گھر سے نکلیں۔اسلام آباد پولیس کے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے تعاون کریں۔

ملک بھر میں فلیگ مارچ

بلوچستان میں بم حملوں کے بعد ملک بھر میں دہشتگردوں  اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے پست کرنے اور عام شہریوں مین تحفظ کا احساس اجاگر کرنے کے لئے ملک بھر میں پولیس اور قانونی نافذ کرنے والے افاروں کے دستوں نے سڑکوں پر فلیگ مارچ کئے۔  لاہو ر مینبھی ہیوی فلیگ مارچ کیا گیا اور سڑکوں پر اور اہم مقامات پر پولیس کی نفری کو مزید چوکس کر دیا گیا ہے۔