ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان بم حملے، زخمیوں کی مدد کے لئے پاک فوج حرکت میں آ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان میں بم دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی مدد کے لئے پاک فوج حرکت میں آ گئی۔ پشین اور قلعہ عبداللہ میں بم حملوں کے تمام زخمیوں کو  کوئٹہ پہنچانے کے کام کا آغاز کر دیا۔ ایف سی بلوچستان کے جوان زخمیوں کی طبی امداد اور انہیں ہسپتال پہنچانے کے لئے بم دھماکوں کے فوراً بعد پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کی جگہوں پر پہنچ گئے تھے۔ 

نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر بھی زخمیوں کو کوئٹہ پہنچانے کے لئے حرکت میں آ گیا۔ قلعہ سیف اللہ بم دھماکے کے پانچ زخمیوں کو لیکرحکومت بلوچستان کا پیلی کاپٹرکوئٹہ پہنچ گیا سی ایم ایچ کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہیلی پیڈ سے زخمیوں کی سی ایم ایچ منتقلی شروع کردی 

آج عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے۔ مجموعی طور پر 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔خانوزئی میں ہونے والے دھماکے سےعلاقے میں کھڑی موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں اور دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 15  افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
 

 دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔خانوزئی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کی کہ دھما کے کے بعد 15افراد کی لاشیں اور 30 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے 

  بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں دوسرا دھماکا ہوا جہاں جے یو آئی کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے میں موجود موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، دھما کے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔