کل شام 6 بجے تک کوئی غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ٹی وی پر نہیں دکھا سکتے، پیمرا

7 Feb, 2024 | 06:31 PM

اویس کیانی :  پیمرا اتھارٹی کی جانب سے پولنگ ڈے کیلئے مانیٹرنگ سنٹر قائم کر دیا گیا۔ 

کل پولنگ ڈے کیلیے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں کام کریں گی۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کیخلاف سخت اور فوری کاروائی کی جائے گی۔ 

پیمرا کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز محمد طاہر نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل رات 12 بجے سے ٹی وی چینلز پر انتخابی مہم اور اشتہارات پر بندش ہے، کل پولنگ ڈے کے دوران چینلز  ایسا مواد نشر نہیں کر سکتے جس سے امن و امان اور پولنگ میں رکاوٹ بنے ، پر تشدد واقعات، دہشتگردی اور اس طرح کی خبر جس سے پولنگ بند ہو اس پر سختی ہے۔ کل شام 6 بجے تک کوئی غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ٹی وی پر نہیں دکھا سکتے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پیمرا اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز کو ایک کروڑ روپے تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ پیمرا اور الیکشن کمیشن الیکشن ڈے کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے۔ 

مزیدخبریں