ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات:پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو گی اور 5 بجے اختتام پزیر ہوگی

عام انتخابات:پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو گی اور 5 بجے اختتام پزیر ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: جنرل انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو گی جبکہ شام 5 بجے اختتام پزیر ہوگی۔

جنرل انتخابات کے حوالے سے پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پرئیزاڈنگ آفیسرز کو سامان کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا، پولنگ اسٹیشن کے باہر مختلس سیاسی جماعتوں کے کیمپ آفس بھی قائم کرلیے گئے۔ شہری کل صبح 8  بجے سے لیکر شام 5 بجے تک حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ووٹرز تراسی سو پر ایس ایم ایس کرکے اپنا پولنگ اسٹیشن بارے معلومات حاصل کرسکیں گے۔ 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
الیکشن قوانین کے مطابق پولنگ سٹیشن کے دروازے شام 5 بجے بند کردیے جائینگے، جو شہری پہلے سے پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ہونگے صرف وہی ووٹ کاسٹ کرسکیں گے لیکن جو شہری 5 بجے کے بعد پولنگ سٹیشن تشریف لائیں گے ان کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔