سٹی42: سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے بھی پاکستان میں انتخابی عمل کیلئے متحرک ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت متعدد کیسز میں سزا کاٹ رہے ہیں اور ان کی جماعت کے تمام امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں ، تاہم ایسی صورتحال میں ان کے بیٹے انتخابی مہم میں کود پڑے ہیں ، انہوں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی پرچم کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور اس کے کیپش میں لکھا کہ کل پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے, آپ کا ووٹ اہم ہے, ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی عوام سے درخواست کی براہ کرم پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی ویڈیو یا تصویر #votePTI کیساتھ پوسٹ کریں ۔
Tomorrow’s a huge day for Pakistan. Your vote is important. As soon as you’re able to, please post a photo or video saying “I voted PTI” with a hashtag #votePTI to show your support!
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) February 7, 2024
Pakistan Zindabad! ???????? pic.twitter.com/q3JJd5fM4S
عمران خان کےبیٹے قاسم خان اور سلیمان خان نے ایک ساتھ تصویر شیئر کی ہے جبکہ اکاونٹ قاسم خان کا تھا ، دونوں بیٹوں کی اس تصویر اور پوسٹ کو جمائمہ گولڈ سمتھ نے بھی ری پوسٹ کیا ہے ،جبکہ یہی پوسٹ عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ عمران خان کی اکثر اوقات جیل میں ٹیلیفون پر بیٹوں سے بات چیت بھی کروائی جاتی ہے۔ عمران خان کو سائفر ، دوران عدت نکاح اور توشہ خانہ میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں جوکہ مجموعی طور پر 31 سال بنتی ہے ، عمران خان کو سائفر میں 10 سال، توشہ خانہ 14 سال اور دوران عدت نکاح کیس میں 7 سال قید سنائی گئی تھی ۔