اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت

7 Feb, 2024 | 04:01 PM

Imran Fayyaz

(حسن علی)صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہوئے  ہیں۔
  صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اٹک میں سونے کے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں، سونے کے ذخائر کی مجموعی مالیت 28 لاکھ تولہ ہے۔

 ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق 600 ارب روپے کا ریونیو جنریٹ ہوگا جبکہ اس حوالے سے جیو لوجیکل سروے آف پاکستان کی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پلیسر گولڈ کے 09 بلاکس کی نشاندہی ہو چکی ہے، جن کی جلد نیلامی کردی جائے گی ۔ ابراہیم حسن مراد نے واضح کیا کہ جیولوجیکل سروے پاکستان نے 127 سیمپلز کا معائنہ کیا۔ سیمپلز میں گولڈ کیساتھ زنک، سلور، نکل، میگنیز، کاپر وغیرہ کی نشاندہی بھی ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں