ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات: تقریباً 17 ہزار پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 30 ہزار حساس قرار

عام انتخابات: تقریباً 17 ہزار پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 30 ہزار حساس قرار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 29 ہزار 985 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق  پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں جب کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پاک فوج تعینات ہوگی۔عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل و تدوین کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب حکام  کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن کہیں بھی انٹرنیٹ بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ 8 فروری کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کو انتخابی سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں عوام کے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جب کہ پولنگ کیلئے 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ذمہ داریاں انجام دے گا۔

Ansa Awais

Content Writer