13 لاکھ فلسطینی بچے انتہائی تشویشناک حالات میں رہنے پر مجبور ہیں، یونیسف 

7 Feb, 2024 | 10:00 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث 13 لاکھ سے زائد فلسطینی بچے انتہائی تشویشناک حالات میں رہنے پر مجبور ہیں۔

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے 6 لاکھ 10 ہزار بچے رفح کی سڑکوں اور میدانوں میں کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے تاحال جاری ہیں، دیر البلاح میں وئیرہاؤس پر تازہ اسرائیلی حملے میں متعدد بے گھر فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی افواج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 585 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 66 ہزار 978 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

مزیدخبریں