درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلہ میں مارا گیا

7 Feb, 2024 | 06:57 AM

سٹی42: آرگنائزڈکرائم یونٹ چوہنگ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس میں اختر عرف ماچھی ڈاکو  مارا گیا۔ 
آرگنائزڈکرائم یونٹ چوہنگ نے علاقہ تھانہ سندر این ایف سی سوسائٹی(پلی) پربرائے چیکنگ مشکوک افراد ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔  اسی دوران پولیس نےموٹرسائیکل سوار کو مشکوک سمجھتے ہوئے برائے چیکنگ رکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر سائیکل پر سوار  تین افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جس کو جناح ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، بعد ازاں تلاشی لینےپر شناختی کارڈ ملنے اور  CRO ریکارڈ کی چھان بین سے معلوم ہوا کہ ملزم ڈکیتی ،نقب زنی اورچوری کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ہلاک ہونے والے ملزم کا نام اختر علی عرف ماچھی ہے۔

 ڈی ایس پی چوہنگ فاروق اعوان نےبتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی،رابری اورچوری کی 45 وارداتوں میں ریکارڈیافتہ ہے، ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم یونٹ چوہنگ فاروق اصغراعوان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں