محسن نقوی کا گورودوارہ کرتارپور صاحب دورہ، زائرین کے ساتھ گھل مِل گئے

7 Feb, 2024 | 03:11 AM

This browser does not support the video element.

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرتار پور راہداری کا دورہ کیا اور وہاں عبادات میں مصروف سکھ  زائرین سے ملاقاتیں کی اور انہیں مہیا کی جا رہی سہولیات کا جائزہ لیا۔

گورودوارہ کے منتظمین نےمحسن نقوی کو سروپا پہنایا اور انہیں کرپان پیش کی۔بھارتی پنجاب کے سکھ مہمانوں نے وزیر اعلیٰ کےساتھ سیلفیاں بنائیں۔ 

محسن نقوی نے گورودوارہ کرتار پور صاحب میں بھارتی پنجاب سے آئے ہوئے یاتریوں سے گفتگو کی ، ان سے آمدورفت کے لئے مہیا کی گئی سہولتوں کے متعلق دریافت کیا، وزیراعلیٰ نے سکھ یاتریوں سے کہا کہ وہ کرتار پور صاحب گورودوارہ آنے کی سہولت سے بار بار فائدہ اٹھا سکتے ہیں، انہیں بار بار آنا چاہئے، یاتریوں نے کہا کہ وہ ایسا ہی  کرنا چاہتے ہیں۔ ایک خاتون نے بتایا کہ وہ لدھیانہ سے تنہا آئی ہیں اور انہین کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ اس موقع پر مہمان زائرین نے محسن نقوی کو  بتایا کہ  آپ نے سکھ برادری کیلئے واقعی بہت کام کیا ہے، ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی گورودوارہ مین شکر گڑھ اور دیگر علاقوں سے گئے ہوئے پاکستانیوں سے بھی ملاقات ہوئی جو گورودوارہ دیکھنے کے لئے آئے تھے، اس موقع پر منتظمین نے بتایا کہ گورودوارہ میں اس وقت سکھوں کے ساتھ مسلمان، ہندو اور کرسچین بھی موجود ہیں۔

مزیدخبریں