چک جھمرہ این اے 95 کے ریٹرننگ آفیسر کو معطل کر دیا گیا، نیا آر او آ گیا

7 Feb, 2024 | 12:59 AM

سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چک جھمرہ کے اسسٹنٹ کمشنر،  این اے 95 فیصل آباد کے لئے مقرر ریٹرننگ آفیسر  سلمان ظفر  کی دانستہ غیر قانونی غیر حاضری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 95 فیصل آباد کے ریٹرننگ آفیسر (آر او) سلمان ظفر کو غیر حاضری اور موبائل فون بند کرنے پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے بتایاکہ پنجاب کے  چیف سیکرٹری کو متعلقہ افسر کے خلاف فوری کارروائی کرنے  اور اسے معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

این اے 95 فیصل آباد کے لئے نئے ریٹرننگ آفیسر کا تقرر
الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ، ڈاکٹر اسفندر یار کو این اے 95 کا آر او مقرر کر دیا ہے۔

ریٹرننگ افسر اے سی چک جھمرہ کی غیر حاضری اور موبائل بند رکھنے پر  معطلی کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کی جگہ پر کرنے کے لئے یہ تقرر کیا ہے۔

مزیدخبریں