ذخائر تسلی بخش ہیں؛  گندم کی امپورٹ بند کر دی گئی

7 Feb, 2024 | 12:48 AM

اویس کیانی: وفاقی کابینہ نےسرکاری سطح پرگندم کی درآمد روکنے کی منظوری دے دی  ہے۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) کے یکم فروری کے فیصلے کی منظوری دی، ای سی سی نےسرکاری سطح پر گندم کی درآمد روکنے کافیصلہ کیا تھا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کےذخائرتسلی بخش ہیں۔ملک میں گندم کےوافرذخائر کی موجودگی میں مزیددرآمد نہیں کی جائے گی۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کنے حال ہی میں ایک لاکھ دس ہزار ٹن گندم کی امپورٹ کے لئے ٹینڈر جاری کیا تھا، اب اس امپورٹ کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔  فوڈ سکیورٹی سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال گندم کی زیر کاشت فصل سے32.1 ملین ٹن  پیداوار کا ہدف پورا ہونے کی واثق امید ہے۔ گندم کی کاشت  کا ہدف حاصل کرنے کے لئے درکار رقبہ سے پونے دو فیصد زیادہ رقبہ پر کاشت ہو گئی ہے۔ 

مزیدخبریں