پنجاب میں انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب

7 Feb, 2023 | 09:17 PM

Bilal Arshad

پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف  کے ارکان قومی اسمبلی  کے استعفے منظور ہونے کے بعد  خالی ہونے والی نشستوں پر  الیکشن کیلئے  الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب شریک ہونگے۔ 

 الیکشن کمیشن کا لاء ونگ انتخابات سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دیگا، آئی جی پنجاب سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ، چیف سیکریٹری  پنجاب انتظامی امور پر بریفنگ دیں گے۔ 

مزیدخبریں