ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غذرسے راولپنڈی جانیوالی  بس گہری کھائی میں جا گری،25افراد جاں بحق 

Rawalpindi,bus accident,25 died,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شاہراہ قراقرم پر غذرسےپنڈی جانیوالی مسافربس شتیال ڈپو چوکی کے مقام پرکھائی میں گرنے سے 25افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 گلگت بلتستان کےوزیراطلاعات فتح اللہ خان کے مطابق شاہ قراقرم پرغذر سے راولپنڈی جاتے ہوئے بس کار کے ساتھ تصادم کے بعد کھائی میں گری ۔بس میں45افراد سوار تھے۔

وزیراطلاعات فتح اللہ خان کاکہنا ہے کہ بس گلگت بلتستان سے راولپنڈی جارہی تھی ۔ ابتک حادثے میں 25افراد جاں بحق ہوچکے ،متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 ڈی سی دیامر  کا کہنا ہے کہ بس نجی کمپنی فیصل موورز کی تھی جو غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی۔