پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

7 Feb, 2023 | 07:37 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: پولیس میں تقرر و تبادلوں کے حوالے نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ عبدالکریم کو ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ،محمد طارق چوہان کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، شہزادہ سلطان کو ایڈیشنل آئی جی آپریشن، مرزا فاران بیگ کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، ناصر محمود ستّی کو ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈاکٹر معین مسعود کو ڈی آئی جی (وی آئی پی) سیکیورٹی، ڈاکٹر انعام وحید کو ڈی آئی جی  اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا گیا۔ 
اس کے علاوہ ایس ایس پی سہیل ظفر چٹھہ اور ڈی آئی جی زیشان اصغر اور  ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئیں، جبکہ ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی کی خدمات کے پی کے کے حوالے کردی گئیں۔
 ڈی آئی جی محمد ادریس احمد اور ڈی آئی جی سرفراز احمد فلکی کا پنجاب سے وفاق تبادلہ کردیا گیا۔

دوسری جانب طیب حفیظ چیمہ کو ڈی آئی جی ایس پی یو، صادق علی ڈوگر کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس، اطہر اسماعیل امجد کو ڈی آئی جی لاجسٹک،محمد اظہر اکرم کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو ، علی جاوید انور ملک کو ڈی آئی جی کرائم، علی ناصر رضوی کو ڈی آئی جی پٹرولنگ تعینات کردیا گیا۔

مزیدخبریں