ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 الخدمت فاؤنڈیشن کا ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز   

Al khidmat foundation,Turkia,Aid activities,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک      ) الخدمت فاؤنڈیشن نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا جس کے تحت زلزلہ متاثرین میں پکے پکائے کھانے، خیموں، بستروں اور کمبلوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ پاکستان سے میڈیکل ٹیمیں بھی روانہ کی جا رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں آئے ہولناک زلزلے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کے سینٹرل بورڈ آف مینیجمنٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ترکیہ اور شام میں آئے ہولناک زلزلے میں ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور متاثرہ علاقوں میں الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ الخدمت نے زلزلے کے فوراً بعد لوکل پارٹنر کے ساتھ پکے پکائے کھانے، خیموں، بستروں اور کمبلوں کی تقسیم شروع کر دی ہے اور ابتدائی طور پر سات رکنی میڈیکل ٹیم بھی ترکیہ روانہ کی جا رہی ہے جس میں دو آرتھو پیڈک سرجن، ایک جنرل سرجن، دو انیتھیزیا کے ڈاکٹرز، ایک آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن اور ایک نرسنگ ٹیم کا فرد شامل ہیں۔ میڈیکل ٹیم اپنے ساتھ ضروری سامان اور ادویات بھی لے کر جائے گی جو دو سے تین ہفتے زلزلے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل آپریشن جاری رکھے گی۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا کہ ترکیہ اور شام ہمارا اسلامی برادر ملک ہے۔ پاکستان میں جب کبھی ضرورت محسوس ہوئی تو ترکیہ کے بہن بھائیوں نے دل کھول کر مدد کی اب ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں انکا ساتھ دیں۔ اس وقت زلزلہ متاثرہ علاقوں میں شدید سردی ہے اور کھانے، خیموں، بستروں اور گرم کپڑوں سمیت طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ صدر الخدمت نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں ترک سفارت خانے، ترک رفاعی ادارے 'ٹیکا' اور ترک ریڈ کریسنٹ سے رابطے میں ہیں اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد جاری رکھے گی۔ ترکی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندہ عمر فاروق اس وقت فیلڈ میں موجود ہیں اور ضروریات کے حوالے سے مسلسل رابطہ کاری کا کام کر رہے ہیں۔