عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

7 Feb, 2023 | 04:30 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے پر نااہلی کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے، لارجر بینچ میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہیں۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ 9 فروری کو عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرےگا۔

خیال رہے کہ   عمران خان پر اپنی مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنےکا الزام ہے، شہری محمد ساجد نے عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

 

مزیدخبریں