(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت پنجاب نے 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
تبدیل و تعینات کیے جانے والوں میں دو صوبائی سیکریٹریز، ایک ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ساتھ ڈپٹی سیکریٹری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر رینک کے 60 آفیسرز بھی شامل ہیں، سہیل اشرف سیکریٹری انڈسٹریز، کامرس، انوسیسٹمنٹ اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ کو تبدیل کر کے سیکریٹری مواصلات اینڈ تعمیرات تعینات کر دیا۔
اسد اللہ فیض سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کو سیکریٹری انڈسٹریز، کامرس، انوسیسٹمنٹ اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔