ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف مذاکرات، ترقیاتی بجٹ پر 300 ارب روپے سے زائد کٹوتی کا امکان

آئی ایم ایف مذاکرات، ترقیاتی بجٹ پر 300 ارب روپے سے زائد کٹوتی کا امکان
کیپشن: IMF,Pakistan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات میں ترقیاتی بجٹ پر 300 ارب روپے سے زائد کی کٹوتی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ پر 40 فیصد سے زائد کی کٹوتی کی تیاری کی جا رہی ہے، ترقیاتی بجٹ 727 کے بجائے 400 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے اور غیر ضروری، محض کاغذ پر موجود پراجیکٹس کی فنڈنگ روکنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

آئی ایم ایف کی شرط پر تمام پراجیکٹس کے پی سی ون پبلش کیے جائیں گے، ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے مانیٹرنگ کا نظام بنایا جائے گا، پلاننگ کمیشن ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی بجٹ خسارہ کو کنٹرول کرنے کیلئے کی جا رہی ہے۔