ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں نبطی دور کی حنوط شدہ خاتون کا چہرہ بحال

سعودی عرب میں نبطی دور کی حنوط شدہ خاتون کا چہرہ بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شاہی کمیشن برائے العلا گورنری میں آثار قدیمہ کے شعبے کے ماہرین نے نبطی دور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے چہرے کے ڈھانچے کی بحالی اور ڈیجیٹل تعمیر نو کا کام مکمل کر لیا ۔

 تاریخی ریکارڈ میں خاتون کا نام ’ھنات‘ بتا جاتا ہے۔ خاتون کا یہ حنوط شدہ جسم سعودی عرب کے ’الحجر‘ شہر میں دریافت کیا گیا تھا۔ ’الحجر‘ کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے 15 سال قبل عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا تھا۔

 ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ خاتون کی موت پہلی صدی قبل مسیح میں ہوئی تھی اور اس کا تقریباً مکمل جسم ایک مقبرے میں رکھا گیا تھا جو 2008ء میں ’الحجر‘ کے اندر سے دریافت ہوا تھا اور دو ہزار سال سے زائد عرصے تک باقی رہے۔

نبطی تہذیب کے متعدد ماہرین نے سائنسی حدود طے کرنے اور اس کے چہرے کی مرمت کیلئے درست ہدایات اور تفصیلی وضاحت دینے کیلئے ھنات کے کپڑوں اور زیورات کی تصویروں کے ساتھ اس کے چہرے کی پروفائلنگ کی۔

ماہرین کے اس گروپ کو ایک پروڈکشن ٹیم کے ساتھ شامل کیا گیا جس میں بشریات کا تجربہ تھا۔ خاتون کے چہرے کی بحالی میں شامل ماہرین میں تعمیر نو اور جسمانی ماڈل بنانے والے ماہرین شامل ہیں۔ صدیوں پرانے اس چہرے کی تاریخی شہر الحجر میں وزیٹر سینٹر میں نمائش کی جائے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-07/news-1675757507-5885.jpg

تاریخی ورثے کی نمائشوں کے انعقاد کی ماہر ڈاکٹر ہیلن میک گاؤران نے کہا کہ ’ہنات‘ کی خصوصیات کو بحال کرنے کے عمل نے سائنسی درستگی اور عصری فنکارانہ ترقی کو ملا کر نبطی تہذیب کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ایک نیا راستہ کھولا ہے۔

رائل کمیشن فار العلا گورنری میں داستانی تجربات کی ماہر لیلیٰ چابمان نے اشارہ کیا کہ دیکھنے والوں کو ’ھنات‘ کو دیکھنے کا ایک تاریخی تجربہ ملے گا۔ یہ خاتون ’الحجر‘ میں پرورش پائی اور رہائش پذیر ہوئی۔

اس سے العلا گورنری کی تاریخ میں ایک اہم مرحلے کی تاریخ کا پتا چلتا ہے اور اس دور میں وہاں پر بسنے والی نبطی تہذیب کے بارے میں جان کاری کا موقع ملتا ہے۔