ویب ڈیسک:سعودی عرب میں عالم اسلام کے مقدس مقام مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے ملکی شہریوں کیلئے جزوی وقتی آسامیوں کا اعلان کر دیا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کو رمضان المبارک کے دوران مختلف آسامیوں پر شہریوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت ہے، حکام نے کہا ہے کہ جو شہری رمضان المبارک کے دوران مسجد نبویؐ میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں انہیں چاہیے کہ انتظامیہ کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف جمع کرائیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آسامیوں کیلئے درخواستوں کی وصولی آج تک جاری رہے گی،مذکورہ آسامیوں کے شرائط میں سے یہ ہے کہ وہ خواہشمند سعودی شہری ہو، کسی اور ملازمت سے وابستہ نہ ہو، ہائی سکول پاس ہو اور تمام کوائف صحیح طریقے سے جمع کرائے۔