شیخ رشید کیخلاف تھانہ مزنگ میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر

7 Feb, 2023 | 08:34 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کروانے کی درخواست جمع کرا دی گئی،درخواست پیپلزپارٹی کے رہنما اکبر ہرا نے جمع کروائی ہے۔ 

اس موقع پر جیالوں نے تھانہ کے باہر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے حق میں نعرے بازی کی، درخواست گزار اکبر ہرا کے مطابق شیخ رشید نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جس سے عوام میں اشتعال پھیلا، شیخ رشید نے آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے متعلق ہتک آمیز گفتگو کی۔

شیخ رشید کے نازیبا الفاظ سے کارکنان کے جذبات مجروح ہوئے،،پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
 
 

مزیدخبریں