ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا حکومت سے متعلق اہم اعلامیہ جاری

7 Feb, 2022 | 10:36 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)ن لیگ کی سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہوا?تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا پارٹی میں اتفاق ہے کہ عمران حکومت کو جانا ہوگا۔حکومت کا ہر دن عوام کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سی ای سی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ن لیگ کی سی ای سی کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو ایک دن بھی مزید وقت نہیں دیا جا سکتا ہے۔

 ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ پارٹی میں اتفاق ہے کہ عمران حکومت کو جانا ہوگا،حکومت کو گھر بھیجنے کی رائے سے کسی رکن نے اختلاف نہیں کیا،حکومت کا ہر دن عوام کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کا کہناتھا کہ نواز شریف کی قیادت پر پارٹی نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دیا ہے۔

مریم نواز کے مطابق میاں شہبازشریف کو حکومت کے خلاف حکمت عملی کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی سی ای سی کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت متعدد دیگر رہنماؤں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں