( ویب ڈیسک )سانپ کا نام سنتے ہی جسم میں جھرجھری سی آ جاتی ہے، گو کہ سارے سانپ زہریلے نہیں ہوتے لیکن کسی کو کیا پتہ اس کے سامنے آنے والا سانپ زہریلا ہےیا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ انتہائی خوفناک سانپ پکڑتے نظر آ رہی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محکمہ جنگلات کی خاتون افسر روشینی جی کیرالہ کے تراواننت پورم ضلع کے کٹکاڈا علاقے میں سانپ کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہیں۔
ویڈیو میں خاتون بڑی ہی مہارت سے کوبرا کو اپنی دم سے پکڑتی ہے اور ایک آلے کا استعمال کرتے ہوئے کالے بیگ کے اندر رکھتی ہے۔جیسے ہی سانپ تھیلے کے اندر آتا ہے، وہ پھر اسے باندھ لیتی ہے کر آگے بڑھ جاتی ہیں۔
A brave Forest staff Roshini rescues a snake from the human habitations at Kattakada. She is trained in handling snakes.
— Sudha Ramen ???????? (@SudhaRamenIFS) February 3, 2022
Women force in Forest depts across the country is growing up in good numbers. VC @jishasurya pic.twitter.com/TlH9oI2KrH
آئی ایف ایس آفیسر سدھا رامین نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بہادر فاریسٹ افسر روشینی نے کٹاکڈا میں انسانی بستیوں سے ایک سانپ کو ریسکیو کیا۔ وہ سانپوں کو سنبھالنے کی تربیت یافتہ ہے۔