کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کراچی سے لاہور لانے کیلئےپی آئی اے کا 3 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

7 Feb, 2022 | 07:45 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: پی آئی اے اور پی ایس ایل ساتھ ساتھ،قومی ائر لائن  کھلاڑیوں ، آفیشلز اور براڈکاسٹرز کو کراچی سے لاہور پہنچانے کے لئے تین خصوصی پروازیں چلا رہی ہے۔

کراچی سے لاہور کے لئے پہلی خصوصی پرواز پی کے 6312 آج شام 6. بجے لاہور پہنچی جبکہ دو خصوصی پروازیں منگل کی دوپہر کو کراچی سے لاہور پہنچیں گی۔خصوصی پروازوں کے لئے بوئنگ 777 اور ائر بس طیارے استعمال کئے جارہے ہیں۔

پی آئی اے نے کراچی اور لاہور ائر پورٹ پر خصوصی انتظامات کئے ہیں .ائر پورٹس اور دوران پرواز کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔لاہور ائر پورٹ پر سٹیشن مینیجر ہی آئی اے علی اصغر زیدی اور کارپوریٹ مینیجر اسد صلاح الدین نے ٹیم ممبران کو خوش آمدید کہا۔ ائر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ہر اہم موقع پر خدمات کی فراہمی اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہے۔پی آئی اے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر اپنے قومی ہیروز  کو آرام دہ سفر کی سہولتں فراہم کر رہی ہے۔

مزیدخبریں